• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ ہزارہ ٹاون :دکان پر بیٹھے نوجوانوں پر حملہ، ایک ہلاک دو زخمی

کو ئٹہ(نمائندہ جنگ) ویڈیو بنانے کے الزام میں ہزارہ ٹاون میں ہیر ڈریسر کی دکان میں بیٹھے تین نوجوانوں پر مشتعل افراد نے حملہ کر کے انہیں شدید زخمی کر دیا ۔ تشدد سے ایک نوجوان جاں بحق دو زخمی ہو گئے۔ مشتعل ہجوم کے پولیس پر پتھراؤ سے ڈی ایس پی صدراور ایس ایچ او بروری زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق خروٹ آباد کے رہائشی تین نوجوان بلال احمد۔خلیل احمد اور نیاز احمد گزشتہ شب ہزارہ ٹاون علی آباد میں واقع ہیر ڈریسر کی دکان میں بیٹھے تھے کہ وہاں چند افراد آئے اور ان سے کہا کہ ہماری ویڈیو کیوں بنائی اور پھر تینوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے تینوں زخمی ہو گئے ۔اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی تو مشتعل افراد نے پولیس پر بھی پتھراؤ کر دیا جس کے باعث ڈی ایس پی صدر ایاز حیدر اور ایس ایچ او بروری عزت اللہ بھی زخمی ہو گئے تاہم پولیس نے زخمیوں کو بی ایم سی ہسپتال پہنچایا جہاں زخمی نوجوان بلال احمد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں شدید خوف ہراس اور کشیدگی پائی جاتی ہے۔
تازہ ترین