• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عیدالفطر ایام، آئی ایم یو کے 361 دورے، خدمات کا جائزہ لیا

پشاور (خصوصی نامہ نگار) محکمہ صحت کے انڈیپنڈنٹ مانیٹرنگ یونٹ (آئی ایم یو) کی ٹیموں نے عیدالفطر کے ایام کے دوران صوبے کے مختلف اضلاع کے ہسپتالوں اور طبی مراکز کے 361 دورے کرتے ہوئے مریضوں کی دی جانے والی خدمات، عملے کی حاضری، ادویات کی دستیابی ، آلات اور صفائی سمیت دیگر سہولیات وغیرہ کا جائزہ لیا ،91.5 فیصد مراکز میں ڈیوٹی روسٹر دستیاب اور نمایاں جگہ پر آویزاں تھا ، 3.4 فیصد مراکز میں روسٹر دستیاب تھا لیکن اسے آویزاں نہیں کیا گیا تھا، 5.9 فیصد مراکز میں ڈیوٹی روسٹر دستیاب نہیں تھا کئی مراکز میں عملے کے بعض ارکان کی غیر حاضری کی نشاندی کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایبٹ آباد کے 18، بنوں اور بٹگرام کے7،7، بونیر کے8، چارسدہ کے 20، چترال کے 8، ڈیرہ اسماعیل خان کے 12، دیر پایان کے 8، دیر بالا کے 11، ہنگو کے 2، کرک کے 10، خیبر کے8، کوہاٹ کے 7، کوہستان پایان کے 5، کوہستان بالا کے3، لکی مروت کے 16، مالاکنڈ کے 19، مانسہرہ کے 38، مردان کے 28، مہمند کا ایک، نوشہرہ کے 10، پشاور کے 30، شانگلہ کے 13، صوابی کے 15، سوات کے 18، ٹانک اور تورغر کے ہسپتالوں اور مراکز کے 2،2 دور کئے گئے۔
تازہ ترین