• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وقت نے ثابت کردیا نواز شریف جھوٹ بول کر لندن بھاگے، شہبازگل

وزیراعظم کے معاون خصوصی سیاسی ابلاغ شہباز گل کا کہنا ہے کہ وقت نے ثابت کردیا نواز شریف جھوٹ بول کر لندن بھا گے۔

شہباز گِل نے اپنے ایک بیان میں سابق وزیر اعظم میاں محمد نوا شریف سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج بھی انٹرنیٹ پر نواز شریف صاحب کی تصویریں گردش کر رہی ہیں، تصویر میں کورونا کے دوران گھر پر رہنے کی بجائے کافی پینے بیٹھے ہوئے ہیں، وقت نے ثابت کردیا ہے کہ نواز شریف جھوٹ بول کر لندن بھاگے۔

شہبازگل نے کہا ہے کہ عوام سادہ ہیں پر اتنے بھی نہیں، آپ کے جھوٹ مکر اور فریب کو جان چکے ہیں، اب آپ کو اپنی اور اولاد کی کرپشن کا حساب دینا پڑے گا۔

انہوں نے شہباز شریف اور مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مزید کہا کہ عمران خان کو مستعفی ہوجانا چاہیے کیوں کہ نوازشریف کو علاج باہر سے کرانا پڑرہا ہے؟ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی طرف سے حکومت پاکستان کے اقدامات کو بہترین قرار دینے پر؟ میاں صاحب کے فیملی فرینڈ مودی کی طرح تباہ کن لاک ڈاؤن سے پاکستان کو بچانے پر؟

شہباز گل کا سوال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان کو مستعفی ہوجانا چاہیے ملک کا واحد اسپیشلائزڈ کینسر اسپتال بنانے اور75 فیصد مریضوں کا مفت علاج کرنے پر؟

اُن کا کہنا تھا کہ 2سال میں کوئی ذہنی اسپتال نا بناسکنے پرجس میں مریم اورنگزیب کا چیک اپ ہوسکے؟

شہباز گل نے کہا ہے کہ ن لیگ صحت کا تباہ حال نظام چھوڑ جانے کا ذمہ دار موجودہ حکومت کو ٹھہرا رہی ہے۔

تازہ ترین