مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنااللّہ نے وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید نے اعتراف کیا ایٹمی دھماکوں کے وقت وہ ڈر کے ملک سے بھاگ گیا تھا۔
رانا ثنااللّہ نے کہا کہ مشکل وقت میں وفاداری بدلنے والے آج ایٹم بم کا کریڈٹ لے رہے ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ قوم کے آٹا چینی چور نیازی، خسرو اور ترین کرپٹ مافیا ہیں۔
مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر نے کہا کہ شیخ رشید آج اس کا ترجمان ہے جو اسے چپڑاسی رکھنے کو تیار نہ تھا۔
رانا ثنااللّہ نے کہا کہ عمران نیازی اور شیخ رشید کی مشترک نشانی جھوٹ اور یوٹرن ہے۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ پنڈی کا شیطان رمضان میں کھلا رہا اور عید کے بعد بھی شیطان کو کھلی چھٹی ہے۔
یادرہے کہ وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمدنے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ نواز شریف سمیت ساری کابینہ ایٹمی دھماکے کے خلاف تھی۔
شیخ رشید احمد نے کہا تھا کہ ایٹمی دھماکوں کے وقت میری ڈیوٹی ایسی تھی کہ مجھے باہر جانا پڑا، ایٹمی دھماکہ میں نے، راجا ظفرالحق اور گوہر ایوب نے کیا تھا، یہ ملکی راز ہیں، انہیں راز ہی رہنا چاہیے۔