• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخ رشید عائشہ عمر سے شادی کے سوال پر چونک گئے

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی شادی کا تذکرہ ایک بار پھر چل نکلا،پریس کانفرنس میں صحافی کے سوال پر چونک گئے،جواب میں پوچھا کہ وہ کون ہیں؟ اس پر انہیں بتایا گیا کہ وہ ایک ماڈل ہیں جس کے جواب میں شیخ رشید مسکرادیئے۔

کنوارے سیاست دان شیخ رشید کی شادی کا معاملہ ایک بار پھر زیر بحث آگیا ہے، لاہور میں پریس کانفرنس کےدوران پنڈی بوائے کی شادی سے متعلق صحافی نے سوال پوچھا تو شیخ رشید پہلے چونکے، پھر رکے اور پھر فیصلہ سنا گئے ۔

صحافی کے سوال کے جواب میں سوال داغ دیا ، پوچھا کہ مجھ سے کون شادی کرے گا؟ عائشہ عمر ، یہ عائشہ عمر کون ہے؟

واضح رہے کہ ٹی وی اور فلموں کی معروف اداکارہ عائشہ عمر نے ایک انٹرویو میں پوچھے گئے سوال پر کہا تھا کہ اگردنیا میں کسی قدرتی آفت کے بعد صرف قائم علی شاہ، چوہدری شجاعت، رانا ثنا اللہ، طاہر القادری اور شیخ رشید زندہ بچے تو وہ صرف شیخ رشید سے شادی کرنا پسند کریں گی۔

اس کے برعکس اپنے بھڑکیلے بیانات سے سیاسی میدان میں ہلچل مچانےوالےشیخ رشید عائشہ عمر سے لا علم نکلے،یعنی معاملہ کچھ یوں ہے کہ جانے نہ جانے گل ہی نہ جانے باغ تو سارا جانے ہے۔

تازہ ترین