• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میگھن، ہیری کی سوانح حیات، شاہی خاندان میں بےچینی

برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ نے اپنی سوانح حیات لکھنے کا اعلان کردیا، جس کے بعد سے شاہی خاندان بے چینی سے ان کی طرف سے بیان کردہ کہانی کو سننے کا انتظار کر رہا ہے۔

غیر ملکی ویب سائٹ کی رپورٹ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ ان کی اس کتاب میں شاہی خاندان اور جوڑے کے درمیان معاملات کے بارے میں بتایا جائے گا، تاہم کچھ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کی وجہ سے شاہی خاندان اور ہیری اور میگھن کے درمیان دوریاں مزید بڑھ سکتی ہیں۔

شاہی خاندان کے معاملات پر تبصرہ کرنے والے رچرڈ فٹزولیم نے ڈیلی اسٹار آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے خبردار کیا کہ سَسیکس کے اس جوڑے کی یہ کتاب شاہی خاندان پر ایک ’ڈائنامائٹ‘ کی طرح پھٹے گی اور انہیں زبردست نقصان پہنچائے گی۔

انہوں نے امکان ظاہر کیا کہ ہیری اور میگھن نے اس کتاب کے لکھنے میں ابھی تک باضابطہ طور پر اعلان نہیں کیا ہے، وہ دونوں آسانی سے یہ کتاب شائع کر سکتے ہیں۔

رچرڈ فٹزولیم نے کہا کہ جہاں تک میں جانتا ہوں وہ خود ہی فاصلہ رکھے ہوئے ہیں تاہم یہ بات سب کے علم میں ہے کہ ان کے اس کام میں دو صحافی بھی شامل ہیں جن میں ایک اومیڈ اسکوبی بھی ہیں۔

انہوں نے اس کتاب کا نام لیتے ہوئے کہا کہ اگر آپ ’فائنڈنگ فریڈم‘ لکھ رہے ہیں تو اس کا صاف مطلب ہے کہ آپ کو کسی چیز سے آزادی کی تلاش ہے۔

اپنی بات کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آپ کو کسی چیز سے آزادی حاصل کرنی ہے، کوئی ایسی چیز جسے آپ واضح طور پر پسند نہیں کرتے اور اس چیز سے آپ اپنے آپ کو قیدی محسوس کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس کتاب کا ہر پہلو، ہر جملہ الگ الگ دیکھا جائے گا کہ یہ مختلف تنازعات اور افواہوں کے بارے میں کیا کہتا ہے۔

تازہ ترین