• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک افغان تجارت میں حائل رکاوٹیں دور کرنے پر اتفاق

پشاور(نیوزڈیسک)سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور پشاور میں مقیم افغان قونصل جنرل کے درمیان پاک افغان باہمی تجارت اور ٹرانزٹ ٹریڈ میں درپیش مسائل کے دیرپا حل اور رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے باہمی مشترکہ کوششیں کرنے پر اتفاق رائے ہوا ہے۔ یہ اتفاق رائے گذشتہ روزسرحد چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق سینئر نائب صدر اور پاک افغان جائنٹ چیمبر آف کامرس سابق سینئر نائب صدر ضیاء الحق سرحدی کی سربراہی میں چیمبر کے وفد کی افغان قونصل جنرل نجیب اللہ احمد زئی کے ساتھ ملاقات کے دوران ہوا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر احمد شاہ‘ افغان ٹریڈ اتاشی فواد ارش‘ ڈپٹی ٹریڈ اتاشی ڈاکٹر حمید اللہ فاضل خیل‘ فرسٹ سیکرٹری غلام حبیب سپاس اور دیگر موجود تھے۔ سرحد چیمبر کے وفد نے افغان قونصل جنرل نجیب اللہ احمد زئی کو بزنس کمیونٹی‘ تاجروں‘ صنعت کاروں‘ ایکسپورٹرز کے مسائل سے تفصیلات سے آگاہ کیا اور ان مسائل کے حل کیلئے مختلف تجاویز دیں ہیں جس پر افغان قونصل جنرل اور دیگر شرکاء نے مکمل اتفاق کیا اور کہا کہ پاک افغان باہمی تجارت ٹرانزٹ ٹریڈ میں درپیش مسائل اور مشکلات کو دور کرنے کے لئے باہمی کوششیں کی جائیں گی۔ سرحد چیمبر کے وفد نے افغان قونصل جنرل اور متعلقہ افسران کو چیمبر میں آنے کی دعوت دی
تازہ ترین