• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

16 افسران و ملازمین کورونا میں مبتلاہوئے، راولپنڈی پولیس

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) لاک ڈاؤن کے دوران پکٹس، قرنطینہ سنٹرز، مارکیٹوں اور سیل شدہ علاقوں میں ڈیوٹی کرنے والے راولپنڈی کے 16پولیس افسران و ملازمین کورونا میں مبتلاہوئے جن میں 5ایس ایچ اوز بھی شامل ہیں۔ راولپنڈی پولیس نے کورونا لاک ڈاؤن اور حکومتی پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اب تک 957مقدمات درج کرکے 1818افراد کو گرفتار کیا، سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس نے کہا ہے کہ راولپنڈی پولیس جرائم کے خلاف جنگ اور عمومی فرائض کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ کورونا کے خلاف مارکیٹوں، سڑکوں، چوراہوں سمیت قرنطینہ سینٹرز اور سیل شدہ علاقوں میں ہراول دستے کے طور پر اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہے، شہریوں کے جان و مال کی حفاظت ساتھ ساتھ حکومت کی طرف سے عائد کردہ پابندیوں پر بھی عملدرآمد کو یقینی بنا رہی ہے۔
تازہ ترین