• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی خوبرو اور باصلاحیت اداکارہ صبا قمر کے انسٹاگرام پر 3 ملین یعنی 30 لاکھ فالوورز ہوگئے۔

پاکستان کے متعدد ڈراموں اور فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی معروف اداکارہ صبا قمر کے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر 30 لاکھ فالوورز ہوگئے ہیں جس کے بعد صبا قمر بھی اُن پاکستانی فنکاروں کی فہرست میں شامل ہوگئی ہیں جن کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد زیادہ ہے۔

انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز کی فہرست میں نامور اداکارہ ایمن خان سب سے آگے ہیں جن کے اِس وقت 60 لاکھ سے زائد انسٹاگرام فالوورز ہیں۔

اِس فہرست میں دوسرے نمبر پر عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان ہیں جن کے انسٹاگرام پر 60 لاکھ فالوورز ہیں۔

انسٹاگرام فالوورز کی فہرست میں تیسرے نمبر پر جیو انٹرٹینمنٹ کے مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’مہر پوش‘ میں ’مہرو‘ کا کردار نبھانے والی عائزہ خان ہیں جن کے انسٹاگرام پر 58 لاکھ فالوورز ہیں۔

اِسی فہرست میں ڈرامہ سیریل ’الف‘ میں ’مومنہ سلطان‘ کا کردار ادا کرنے والی سجل علی کے انسٹاگرام پر 57 لاکھ فالوورز ہیں۔

دوسری جانب مینال خان بھی انسٹاگرام فالوورز کی دوڑ میں اپنی بہن کے پیچھے پیچھے آگئی ہیں اور اُن کےانسٹاگرام پر 52 لاکھ فالوورز ہوگئے ہیں۔



تازہ ترین