خیبر پختون خوا کے ضلع مردان کی پولیس کی جانب سے مجرموں کے خلاف آپریشن کیا گیا ہے۔
مردان کے علاقے شہباز گڑھی میں کیے گئے آپریشن کے دوران پولیس اور مجرموں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔
مردان پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران سلمان نامی اجرتی قاتل ہلاک ہو گیا ہے جس کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم برآمد ہوا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سلمان نے حوالدار باسط کو مسجد کے اندر قتل کیا تھا، ملزم سلمان قتل اور راہزنی کے مقدمات میں مفرور تھا۔
یہ بھی پڑھیئے: گوجرانوالہ میں 4 افراد کے 2 اجرتی قاتل گرفتار
پولیس کی جانب سے اس آپریشن میں جدید ٹیکنالوجی اور ڈرون کیمروں کا استعمال بھی کیا گیا۔