آپ آف لائن ہیں
اتوار20؍ذیقعد 1441ھ 12؍جولائی 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

عمر اکمل کی اپیل کیلئے آزاد ایڈ جیوڈیکٹر مقرر ‏

پی سی بی نے کرکٹر عمر اکمل کی اپیل کے لیے آزاد ایڈ جیوڈیکٹر مقرر کر دیا


پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کرکٹر عمر اکمل کی اپیل کے لیے آزاد ایڈ جیوڈیکٹر مقرر کر دیا ہے۔

‏کرکٹر عمر اکمل کو پی سی بی کے ڈسپلنری پینل کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ فضل میراں چوہان نے پی سی بی کے اینٹی کرپشن کوڈ کی 2 مختلف اوقات میں 2 مرتبہ خلاف ورزی کرنے پر 3 برس کی پابندی کی سزا سنائی تھی جسے عمر اکمل نے چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور اپیل دائر کی تھی۔

‏کرکٹر عمر اکمل کے اپیل کرنے کے بعد پی سی بی نے قواعد و ضوابط کے مطابق آزاد ایڈجیوڈیکٹر کی تقرری کر دی ہے، سپریم کورٹ کے سابق جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھر عمر اکمل کی اپیل کی سماعت کریں گے۔

عمر اکمل نے معروف قانون دان بابر اعوان کی خدمات حاصل کی ہوئی ہیں جبکہ ان کی اپیل کی سماعت کی تارِیخ کا فیصلہ ایڈ جیوڈیکٹر کریں گے جس کا اعلان بعد میں پی سی بی کرے گا۔

واضح رہے کہ عمر اکمل کو پی ایس ایل فائیو کے آغاز کے روز 20 فروری کو معطل کیا گیا جس کے بعد انہیں اینٹی کرپشن کوڈ 2.4.4 کی 2 مرتبہ خلاف ورزی پر نوٹس آف چارج جاری کیا کیا۔

عمر اکمل نے معاملہ اینٹی کرپشن ٹریبونل میں لے جانے کی درخواست نہیں کی تھی جس پر پی سی بی نے معاملہ ڈسپلنری پینل کے چیئرمین کو بھجوا دیا جہاں انہیں 3 برس کی سزا کا سامنا کرنا پڑا۔

عمر اکمل کو فکسنگ کے حوالے سے پیشکشوں اور رابطوں کی بروقت اطلاع نہ دینے پر انہیں سزا کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید