• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گزشتہ سال اسلام کی خاطر فلمی دُنیا کو خیرباد کہنے والی زائرہ وسیم نے ایک بار پھر سے اپنا ٹوئٹر اور انسٹاگرام اکاؤنٹ فعال کرلیا ہے۔

زائرہ وسیم نے گزشتہ دنوں ٹڈیوں کے حملوں کے بارے میں ٹوئٹ کیا تھا جس پر سابقہ اداکارہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا، سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی وجہ سے زائرہ وسیم نے اپنا تصدیق شدہ ٹوئٹر اور انسٹاگرام اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر دیا تھا لیکن حال ہی میں اُن کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک ٹوئٹ سامنے آیا ہے۔

زائرہ وسیم کے ٹوئٹ سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اُنہوں نے ٹوئٹر اکاؤنٹ ایک بار پھر سے فعال کرلیا ہے۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف نے پوچھا کہ ’زائرہ وسیم نے اپنا اکاؤنٹ کیوں ڈیلیٹ کیا تھا؟‘

صارف کے اِس سوال کا جواب دیتے ہوئے زائرہ وسیم نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ٹوئٹر کرتے ہوئے لکھا کہ ’چونکہ میں بھی ایک انسان ہوں تو میں بھی باقی سب کی طرح سوشل میڈیا سے اُس وقت وقفہ لے سکتی ہوں جب میرے اردگرد شور حد سے زیادہ بڑھ جائے۔‘

زائرہ وسیم کے اِس ٹوئٹ پر متعدد ٹوئٹر صارفین نے اُن کے اِس فیصلے کی حمایت کی۔




















دوسری جانب زائرہ وسیم نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں بھی اپنے ٹوئٹ کا اسکرین شارٹ شیئر کیا۔

یاد رہے کہ زائرہ وسیم نے بھارت میں ٹڈیوں کے حملوں سے متعلق ایک ٹوئٹ کیا تھا جس میں انہوں نے سورۃ اعراف کی آیت نمبر 133 کا حوالہ دیا تھا۔

سابقہ اداکارہ کے اِس ٹوئٹ پر اُنہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

واضح رہے کہ زائرہ وسیم نے گزشتہ سال مذہب کی خاطر فلمی دنیا کو خیرباد کہہ دیا تھا۔ زائرہ وسیم نے 2015 میں اداکار عامر خان کی بلاک بسٹر فلم ’دنگل‘ سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا۔

تازہ ترین