• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت آٹا، چینی معاملے کا ملبہ اپوزیشن پر ڈالنا چاہتی ہے: نفیسہ شاہ

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما ڈاکٹر نفیسہ شاہ کا کہنا ہے کہ حکومت اپنے لوگوں کو چھوڑ کر آٹا، چینی معاملے کا ملبہ اپوزیشن پر ڈالناچاہتی ہے۔

آٹا چینی تحقیقاتی رپورٹ کے حوالے سے ایک بیان میں اپنے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے پی پی رہنما نفیسہ شاہ نے کہا کہ حکومت اپوزیشن پر ملبہ ڈالنے کی بجائے آٹا اور چینی بحران کے ذمے داروں کو بے نقاب کرے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے آٹا اور چینی بحران میں ملوث اپنے لوگوں کو بچانے کے لیے ہاتھ پاؤں مارنا شروع کر دیے ہیں۔

نفیسہ شاہ کا کہنا ہے کہ آٹا اور چینی بحران پر بیانات سے واضح ہو گیا کہ کابینہ میں بیٹھے بحران کے اصل ذمے داروں کو کچھ نہیں ہونا۔

یہ بھی پڑھیئے: وزیرِ اعظم کو نفیسہ شاہ نے مفت مشورہ دے دیا

انہوں نے مزید کہا کہ سب کو معلوم ہے کہ اس بحران میں کس نے عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈال کر جیبیں بھریں۔

رہنما پیپلز پارٹی کا یہ بھی کہنا ہے کہ کابینہ میں بیٹھے لوگوں پر سنگین الزامات کے باوجود انہیں کابینہ سے نہ ہٹانا قابلِ مذمت ہے۔

تازہ ترین