• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کو نفیسہ شاہ نے مفت مشورہ دے دیا

وزیراعظم کو نفیسہ شاہ نے مفت مشورہ دے دیا


فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئر مین شبر زیدی کی بیماری اور چھٹیوں سے پیپلز پارٹی بھی فکرمند ہو گئی۔

وزیر اعظم عمران خان کو پی پی رہنما نفیسہ شاہ نے مفت مشورہ بھی دے دیا۔

پیپلز پارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان صاحب ملک کے معاشی حالات ٹھیک نہیں ہیں اور آپ کو اگلا بجٹ بھی دینا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: شبر زیدی کا طبی بنیادوں پر پھر رخصت پر جانے کا امکان

انہوں نے وزیر اعظم پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو ٹیکس وصول کرنا ہے اور ملک کو بہتری کی طرف لانا ہے مگر پھر بھی چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی چھٹیوں پر جاتے رہتے ہیں۔

نفیسہ شاہ نے کہا کہ ہمارے پاس ڈاکٹر عاصم ہیں، آپ شبر زیدی کو ان سے ٹیکہ لگوالیں تاکہ ان کی طبیعت بہتر ہوسکے۔

واضح رہے کہ ایف بی آر کے چیئرمین شبر زیدی رخصت پر جا چکے ہیں جبکہ  ان کی جگہ نوشین امجد کو اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔

شبر زیدی کی رخصت کا نوٹیفکیشن جاری ہونے  کے بعد نوشین امجد جاوید کو چیئرمین ایف بی آر کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔

تازہ ترین