کراچی (جنگ نیوز) عالمی وبا کورونا کے سبب پوری دنیا میں ٹینس کی مقابلے معطل رہے البتہ اس دوران ٹینس کھلاڑیوں نے امدادی سرگرمیاں جاری رکھیں۔ وکٹوریا آزارنکا، مونیکا پیوگ نے فوڈ بینک کی جانب سے آن لائن سائیکلنگ مہم ’’ آل اسٹار رائیڈ‘‘میں حصہ لیا۔ جبکہ جینی بوشارڈ نے زیادہ سے زیادہ عطیات دینے پر مستقبل میں کسی بھی ٹینس ٹورنامنٹ میں پرستار کو ان کا کورٹس میںمخصوص باکس استعمال کرنے اور اپنے ساتھ ڈنر کی پیشکش کی تھی جس پر ایک لاکھ 18 ہزار ڈالر کی خطیر جمع کرلی۔