ملتان (سٹاف رپورٹر) وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک کے حلقہ میں واقع بستی مان میں 1 کروڑ روپے کی لاگت سے سڑک کی تعمیر کا آغاز کردیا گیا ہے۔ یہ سڑک بستی جھنڈے اور موضع بوٹے والا کے مابین تعمیر کی جارہی ہے،سڑک کی تعمیر سے بستی مان، مائی دی کھوئی سمیت چار سے زائد مواضعات کے درمیان فاصلے کم ہو جائیں گے، بتایا گیا ہے کہ وزیر توانائی پنجاب کی خصوصی سفارش پر منصوبے کے لئے فنڈز جاری کئے گئے ہیں۔سڑک کی تعمیر کے لئے بھاری مشینری بھی موقع پر پہنچا دی گئی ہے۔عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہونے پر حاجی اقبال مان، احسان مان، امیر حمزہ، رانااختر، چوہدری عباس، چوہدری ابوسفیان، چوہدری عثمان ودیگر نے صوبائی وزیرڈاکٹر اختر ملک کا شکریہ ادا کیا ہے۔