• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان،گردو نواح میں ڈکیتی،چوری کی وارداتیں،لاکھوں کا نقصان

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈکیتی اور چوری کی مختلف واردتوں میں نامعلوم ڈاکو اور چور لاکھوں روپے نقد اور سامان لوٹ کر فرار ہو گئے متعلقہ تھانوں نے نا معلوم ملزمان کے خلاف مقدمات کا اندراج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے ۔ پل دوا پر ہارون سے 96 ہزار نقدی اور موبائل فون چھین لیا گیا۔تھانہ بدھلہ سنت کے علاقہ میں محمد اشرف کے گھر سے چور ساڑھے چار لاکھ مالیت کے زیوارات،نقدی لے گئے۔ممتاز آباد سے ندیم،شاہ شمس سے حماد کا موٹرسائیکل چوری ہوگیا۔چوک شاہ عباس پر خضر روف سے موبائل فون چھین لیا گیا۔سورج کنڈ روڈ پر محمد نعیم کی دکان کے تالے توڑ کر 27 ہزار کا سامان چوری کر لیا۔سسی چوک پر احمد رضا کے بھانے سے 80 ہزار مالیت کی بھینس چوری ہوگئی۔وحدت کالونی سے بہرم خان کے گھر سے بکرا چوری ہوگیا۔مخدوم رشید میں شبیر احمد کے گھر سے چور 2 لاکھ 18 ہزار مالیت کے زیوارات،نقدی لے گئے۔قصبہ مڑل میں محمد ندیم سے موٹر سائیکل اور نقدی چھین لی گئی۔سیتل ماڑی میں محمد آصف کے گھر کے تالے توڑ کر چور 3 لاکھ 78 ہزار کے زیوارات وسامان لے گئے۔محلہ کڑی افغان میں حزیفہ سے موٹرسائیکل چھین لی گئی۔جلالپور میں صفدر کے گھرسے 1 لاکھ مالیت کی چوری ہو گئی۔
تازہ ترین