برطانوی شہریوں نے لاک ڈاؤن احکامات کو ہوا میں اڑاتے ہوئے پارٹیاں شروع کردیں ۔
برطانوی دارالحکومت لندن کے مشرقی علاقےمیں پولیس نے متعدد افراد کو گرفتار کیا ہے جو بغیر اجازت پارٹی میں شریک تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ غیر لائسنس شدہ پارٹی میں سیکڑوں افراد شریک تھے اور ان کے درمیان سماجی دوری کا خیال بھی نہیں رکھا جارہا تھا۔
فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک گھر میں ڈی جے بوتھ لگا ہوا ہے اور اس پارٹی میں شریک افراد کے درمیان دو میٹر سے بھی کم فاصلہ ہے۔
پولیس نے پارٹی میں شریک کچھ افراد کو لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کے جرم میں حراست میں لیا جبکہ دیگر افراد کو منتشر کرنے کےلیے آنسو گیس کے شیل فائر کیے۔
واضح رہے کہ برطانیہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی دو لاکھ بہتر ہزار 826 تک پہنچ گئی ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد بھی 38 ہزار 300 کا ہندسہ عبور کرچکی ہے۔