• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: اسکول میں ہزار روپے گم ہونے پر خاتون ٹیچر کی طالبات کے کپڑے اتروا کر تلاشی

—تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا
—تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا

بھارتی ریاست راجستھان کے علاقے سوائی مادھوپور میں واقع ایک گاؤں کے سرکاری اسکول میں خاتون ٹیچر نے ہزار روپے غائب ہونے پر مبینہ طور پر طالبات کے کپڑے اتروا کر تلاشی لی جس پر ٹیچر کو معطل کر دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون ٹیچر نے اپنے ہزار روپے گم ہو جانے پر 9 ویں اور 11 ویں جماعت کی طالبات کی تلاشی لی اور ان کے کپڑے اتروا دیے۔

انتظامیہ نے بتایا ہے کہ طالبات کے ساتھ نامناسب رویے کے الزامات سامنے آنے کے بعد والدین کی جانب سے احتجاج کیا گیا اور انہوں نے اسکول کا مرکزی گیٹ بند کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمۂ تعلیم کی تحقیقات کے بعد ہندی کی سینئر ٹیچر سرسوتی مینا کو معطل کر دیا گیا جبکہ اسکول کی پرنسپل کے خلاف بھی تادیبی کارروائی شروع کرنے کا خط جاری کیا گیا ہے۔

دوسری جانب خاتون ٹیچر نے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہزار روپے غائب ہو گئے تھے جس پر طالبات سے پوچھ گچھ کی گئی، انہیں کپڑے اتارنے پر مجبور کرنے کے الزامات بے بنیاد ہیں، ایک خاتون ٹیچر ہونے کی حیثیت سے میں نے صرف طالبات سے پوچھ گچھ کرنا ہی مناسب سمجھا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید