• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فیفا ورلڈ کپ کا فائنل دیکھنے اسٹیڈیم جائیں گے

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ فیفا ورلڈ کپ کا فائنل دیکھنے اسٹیڈیم جائیں گے۔

وائٹ ہاؤس نے تصدیق کی ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اتوار کو نیویارک، نیو جرسی اسٹیڈیم میں ارجنٹینا اور اسپین کے درمیان کھیلے جانے والے فیفا ورلڈ کپ 2026ء کے فائنل میں موجود ہوں گے۔

وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ نے جمعرات کو پریس بریفنگ کے دوران تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ ورلڈ کپ کے فائنل میں شرکت کے منتظر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صدر کی موجودگی ایسے ورلڈ کپ کا اختتام ہو گی جو امریکی تاریخ کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا، سب سے محفوظ اور سب سے کامیاب ورلڈ کپ ثابت ہوا ہے۔

کیرولین لیویٹ نے مزید کہا کہ یہ معلوم نہیں کہ صدر ٹرمپ فائنل میں کس ٹیم کی حمایت کریں گے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ صدر ٹرمپ جمعے کو نیویارک سٹی میں واقع ٹرمپ ٹاور میں ہونے والی فیفا کی استقبالیہ تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔

یاد رہے کہ فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو نے 23 جون کو اعلان کیا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ 19 جولائی کو ہونے والے ورلڈ کپ فائنل میں فاتح ٹیم کو ٹرافی پیش کریں گے۔

واضح رہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2026ء کا فائنل اتوار کو ارجنٹینا اور اسپین کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ تیسری پوزیشن کے میچ میں انگلینڈ کا مقابلہ فرانس سے ہفتے کی شب ہو گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید