انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کے آل راؤنڈر محمد نواز کو اینٹی ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی پر سزا سنا دی۔
آئی سی سی کے مطابق محمد نواز کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران اینٹی ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی پر سزا سنائی گئی ہے۔
محمد نواز نے پہلے ہی خلاف ورزی کا اعتراف کر لیا تھا اور رضاکارانہ معطلی اختیار کر لی تھی۔
آئی سی سی کے مطابق کرکٹر محمد نواز پر 3 مہینے کے لیے پابندی عائد کی گئی، یہ پابندی یکم مئی تک تھی۔
محمد نواز کے 7 فروری سے یکم مئی تک کے تمام میچز کے ریکارڈز ڈس کوالیفائیڈ قرار دیے گئے جو کہ نیدرلینڈز کے خلاف میچز سے شروع ہوئے تھے۔
آئی سی سی کا کہنا ہے کہ محمد نواز کو آئی سی سی ری ہیب پروگرام مکمل کرنے کے بعد 3 ماہ کی بقیہ نااہلی کی ضرورت نہیں ہے۔
آئی سی سی کے مطابق محمد نواز نے ثابت کیا کہ ممنوعہ چیز ورلڈ کپ سے باہر استعمال کی گئی، اس ممنوعہ چیز کے استعمال کا تعلق کھیل کی کارکردگی سے نہیں تھا۔