• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی کوریا کو چین کی حمایت ہمیشہ حاصل رہے گی: اعلیٰ چینی عہدیدار

—فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
—فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا 

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس (سی پی پی سی سی) کی قومی کمیٹی کے چیئرمین وانگ ہننگ سے ملاقات کی ہے۔

شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان پیانگ یانگ میں ہوئی۔

دورانِ ملاقات  کم جونگ ان اور وانگ ہننگ نے دونوں ممالک کی روایتی دوستی کو مضبوط بنانے، مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے اور دو طرفہ تعلقات کو بلند کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

اس موقع پر وانگ ہننگ نے کہا کہ کم جونگ ان کی قیادت میں کوریا کے سوشلزم کے لیے چین کی مضبوط حمایت کو کبھی تبدیل نہیں کیا جائے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید