• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


موذی کورونا وائرس کے مریضوں اور اس سے اموات میں دنیا بھر میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے، یہ وباء کہیں تو شدت اختیار کر گئی ہے اور کہیں اس کا زور ٹوٹ چکا ہے یا کسی ملک میں اس کے اثرات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 62لاکھ 67 ہزار 453ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 3 لاکھ 73 ہزار 961 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 30 لاکھ 45ہزار 935مریض اب بھی اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے بیشترکی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 28لاکھ 47ہزار 557مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔

امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 6ہزار 195افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 18 لاکھ 37ہزار 170ہو چکی ہے۔

امریکا کے اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں 11 لاکھ 31ہزار 108کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 17 ہزار 75کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 5 لاکھ 99ہزار 867کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 5لاکھ 14ہزار 992تک جا پہنچی ہے جبکہ یہ وائرس 29ہزار 341زندگیاں نگل چکا ہے۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 4 ہزار 693ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 4لاکھ 5ہزار 843ہو چکی ہے۔

اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 86 ہزار 509مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 27 ہزار 127 ہو چکی ہیں۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 38 ہزار 489ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 74ہزار 762ہو گئی۔

اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 33 ہزار 415ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 32 ہزار 997رپورٹ ہوئے ہیں۔

فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 28 ہزار 802ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 88 ہزار 882ہو گئے۔

جرمنی میں کورونا سے کُل اموات کی تعداد 8 ہزار 605 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 83 ہزار 494ہو گئے۔

بھارت میں کورونا وائرس سے 5 ہزار 409ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 90ہزار 622ہو گئی۔

ترکی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 4 ہزار 540ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 63 ہزار 942ہو گئے۔

ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 7 ہزار 797ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 51ہزار 446ہو گئے۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 503رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 85ہزار 261 تک جا پہنچی ہے۔

چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا وہاں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 83 ہزار 17اور اس سے اموات 4 ہزار 634 ہوگئی ہیں۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد72ہزار 460ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 1 ہزار 543ہو گئی۔

کورونا وائرس کے ملک میں 44ہزار 953مریض اب بھی اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج ہیں، جبکہ 25 ہزار 963مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین