پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ مایا علی نے اپنی انسٹاگرام فیملی کا شکریہ ادا کیا ہے۔
حال ہی میں مایا علی نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں اداکارہ کے سامنے اُن کے ہاتھوں سے بیک ہوا کیک رکھا ہوا ہے۔
تصویر شیئر کرتے ہوئے مایا علی نے لکھا کہ ’4 ملین یعنی 40 لاکھ فالوورز ہونے پر میری طرف سے میری انسٹاگرام فیملی کے لیے میٹھا پیار۔‘
اداکارہ کی اِس پوسٹ سے اندازہ لگایاجاسکتا ہے کہ مایا علی 4 ملین فالوورز ہونے پر بے حد خوش ہیں۔
مایا علی کی پوسٹ پر اداکارہ مینال خان نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’کیا مجھے بھی تھوڑا کیک مل سکتا ہے؟‘
اِس سے قبل گزشتہ روز معروف اداکارہ صبا قمر کے انسٹاگرام پر 3 ملین یعنی 30 لاکھ فالوورز ہوئے تھے۔
یاد رہے کہ انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز کی فہرست میں نامور اداکارہ ایمن خان سب سے آگے ہیں جن کے اِس وقت 60 لاکھ سے زائد انسٹاگرام فالوورز ہیں۔
اِس فہرست میں دوسرے نمبر پر عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان ہیں جن کے انسٹاگرام پر 60 لاکھ فالوورز ہیں۔
انسٹاگرام فالوورز کی فہرست میں تیسرے نمبر پر جیو انٹرٹینمنٹ کے مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’مہر پوش‘ میں ’مہرو‘ کا کردار نبھانے والی عائزہ خان ہیں جن کے انسٹاگرام پر 59 لاکھ فالوورز ہیں۔