• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوشہرہ، ریٹائرڈ ڈی ایم ایس ڈاکٹر پھاگ چند کورونا سے لڑتے زندگی کی بازی ہارگئے

نوشہرہ (نمائندہ جنگ)نوشہرہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال کے ریٹائرڈ ڈپٹی میڈیکل سپرنڈنٹ ڈاکٹر پھاگ چند کورونا سے لڑتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئے، آنجہانی ڈاکٹر پھاگ چند کی آخری رسومات رام باغ مردان شمشان گھاٹ میں ادا کردی گئی۔ ڈاکٹر پھاگ چند نے 1980میں خیبر میڈیکل کالج پشاور سے ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کی تھی اور سابق صدر جنرل ضیاالحق نے انہیں گولڈ مڈل پہنایا تھا۔ ڈاکٹر پھاگ چند تقریبا تین دہائی سے نوشہرہ میں تھے، انکا آبائی گائوں ضلع بونیر میں پیر بابا بادشاہ کلے تھا۔
تازہ ترین