• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) انسداد دہشتگردی عدالت کےجج راجہ جواد عباس حسن کی عدالت نےسابق وزیراعظم نوازشریف کیخلاف قتل کیس میں تفتیشی افسر کو طلب کرلیا۔ پیر کو سماعت کےدوران مدعی مقدمہ شاہ محمود قریشی کی طرف سے کوئی پیش نہ ہوا جس پر عدالت نے کیس کےتفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر عدالت پیش ہونے کا حکم دیتےہوئے سماعت 29 جون تک کیلئے ملتوی کردی۔ یادرہے کہ دھرنا2014 کےدوران پی ٹی آئی کے4کارکنوں کےجاں بحق ہونے پر شاہ محمود قریشی نے اس وقت کے وزیر اعظم نواز شریف کےخلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں قتل کا کیس درج کرایاتھا جس میں بعد ازاں تفتیشی افسرنے نواز شریف نام کیس سے نکالنے کیلئے ڈسچارج رپورٹ عدالت جمع کرائی اور عدالت نے مقدعی مقدمہ شاہ محمود قریشی سے جواب مانگ رکھاتھا۔
تازہ ترین