ملتان (سٹاف رپورٹر) تھانہ مخدوم رشید میں شہری ارشد نے درخواست دیتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے سالے ظہور احمد کے ہمراہ کام سے ملتان آیا تھا، ظہور احمد اپنے ڈرائیور اظہر کے ہمراہ الگ کار پر سوار تھا جبکہ وہ دوسری کار پر سوار تھا ۔ ارشد محمود کے مطابق کام نمٹا کر جب وہ واپس سرگودھا جانے لگے تو ظہور اور ڈرائیور راستہ بھول کر جناح ٹاون میں داخل ہوگئے اسی دوران ایک سفید رنگ کی کار نے اس کے سالے کی کار کو سائیڈ مار کر روکا اور فائرنگ شروع کردی ۔ سائیڈ مارنے والی کار میں عمران اور عمیر تھے جن کے پاس اسلحہ تھا اور انہوں نے ظہور اور اظہر پر فائرنگ کر کے فرار ہوگئے جبکہ ظہور اور اظہر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جا بحق ہو گئے ۔ارشد محمود نے پولیسکو قتل کہ وجہ عناد بیان کی ہے قتل کرنے والے ملزم عمیر اور عمران پر سرگودھا میں قتل کا مقدمہ درج تھا جسکی ظہور پیروی کررہا تھا، ملزمان کی جانب سے ظہور کو پہلے بھی پیروی نہ کرنے کی دھمکیاں دی گئیں تھیں مقدمے کی پیروی کرنے ہر ظہور کو قتل کیا گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر تمام پہلوں سے تفتیش شروع کردی۔