• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیم ضروری لیکن بچوں کی صحت پر سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا‘ قمر نسیم

پشاور(لیڈی رپورٹر) بلیو وینز کے کوآرڈی نیٹر قمر نسیم نے مطالبہ کیا ہے کہ تعلیم ضروری ہے لیکن بچوں کی صحت پر بھی کوئی سمجھوتا نہیں کیا جاسکتا حکومت سرکاری اور غیرسرکاری سکولوں کو شروع کرنے سے پہلے ورلڈ ہیلتھ ارگنائزیشن کی گائیڈ لائن پر عمل درآمد کو یقینی بنائے‘ ویسے ہی ایس او پیز پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا ۔ موجودہ حالات میں سکول کھولنا مشکل فیصلہ ہوگا کیونکہ اس سے ہزاروں بچوں کے صحت اور زندگی کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں ۔ دیگر ترقی یافتہ ممالک کی طرح سکولوں میں واشنگ ہینڈ اور دیگر سہولیات کو مہیا کئے جائیں ۔ چائلڈ رائٹ ایکٹوسٹ عمران ٹکر نے کہا کہ سکولوں میں بچوں کو وہ تمام سہولیات مہیا کی جائیں جو دیگر ممالک کے بچوں کو مہیاہیں تاکہ اپنے بچوں کوکورونا سے محفوظ کرسکیں۔
تازہ ترین