آپ آف لائن ہیں
جمعہ18؍ذیقعد 1441ھ 10؍جولائی 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

ٹوئٹرمیں پیغام کو مرضی کے مطابق شیڈول کرنےکا فیچر شامل

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر کی جانب سے ایک ایسا فیچر متعارف کرایا گیا ہے جس سے صارفین اپنے ٹوئٹس کا شیڈول ڈرافٹ کر سکیں گے۔

اس سے قبل صارفین متعدد ٹوئٹر صارفین کو اس حوالے سے پریشانی کا سامنا تھا کہ وہ اپنا پیغام یعنی ٹوئٹ خاص وقت پر پوسٹ نہیں کر سکتے تھے کیونکہ سائٹ میں شیڈول کا آپشن نہیں تھا۔

ٹوئٹر نے اب اس مسئلے کے حل کے لیے شیڈول اور ڈرافٹ کا فیچر تمام صارفین کے لیے متعارف کرا دیا ہے۔

اس فیچر کا استعمال کرتے ہوئے اب صارفین اپنے پیغام کو اپنی مرضی کے مطابق شیڈول کر سکتے ہیں۔

اگر کوئی ٹوئٹر صارف اپنے پیغام کو رات میں پوسٹ کرنا چاہتا ہے تو اس فیچر کے ذریعے وہ اپنا پیغام لکھنے کے بعد گھڑی کے آئیکن پر کلک کر کے پیغام کے وقت اور تاریخ کا اندراج کر سکتا ہے جس کے بعد اس کا ٹوئٹ شیڈول کے مطابق پوسٹ ہو جائے گا

بین الاقوامی خبریں سے مزید