لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس محمد قاسم خان نے عدلیہ کو ہدایت دی کہ یکم جنوری 2020ء تک دائر تمام کیسز پر آئندہ 6 ہفتوں میں فیصلے کیے جائیں۔
جوڈیشل اکیڈمی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس محمد قاسم خان کا کہنا ہے کہ حکمراں ہو یا رعایا، جج کی نظر میں سب برابر ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قاضی کا مزاج عام آدمی کے مزاج سے مختلف ہوتا ہے، قاضی میں قوتِ برداشت اور تحمل مزاجی بھی عام انسانوں سے زیادہ ہونی چاہیے۔
چیف جسٹس قاسم خان نے مزید کہا کہ قاضی کو فریقین کو اطمینان و سکون سے سننا چاہیے، قاضی میں بلا رغبت و عناد شواہد کا جائزہ لینے کی خوبی ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیئے:
جسٹس قاسم خان کو چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ بنانے کی منظوری
لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کا اپنے خطاب میں یہ بھی کہنا ہے کہ بہترین جج وہ ہے جو تمام مؤقف اور شواہد سننے کے بعد فیصلہ رب کی رضا کے لیے کرتا ہے۔