صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سینئر ترین جج جسٹس قاسم خان کو چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ بنانے کی منظوری دے دی۔
نوٹیفیکیشن جاری جسٹس قاسم خان کو چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ بنانے کی منظوری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
جسٹس قاسم خان 19 مارچ کو چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
یہ بھی پڑھیئے: انصاف کی جلد فراہمی یقینی بنانی چاہیے، چیف جسٹس
واضح رہے کہ موجودہ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس مامون رشید شیخ 19 مارچ 2020ء کو ریٹائر ہو رہے ہیں جبکہ جسٹس قاسم خان رواں سال 6 جولائی کو ریٹائر ہو جائیں گے۔