• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف کورونا کا رونا رو کر نیب سے فرار چاہتے ہیں، فیاض چوہان

وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کورونا کا رونا رو کر نیب کی پیشیوں سے فرار چاہتے ہیں۔

فیاض الحسن چوہان نے اپنے ایک بیان میں مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف میاں محمد شہباز شریف سے متعلق کہا ہے کہ شہباز شریف آج بھی کورونا کورونا کر کے رونا رونا کھیل رہے ہیں، اپوزیشن لیڈر دو دفعہ کورونا کی آڑ میں نیب پیشیوں سے بھاگ چکے ہیں ۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ کرپشن کی ماں کب تک خیر منائے گی، کبھی تو نیب کی چھری تلے آئے گی۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ شہباز شریف نے بڑی ڈھٹائی سے منی لانڈرنگ، کرپشن اور اقربا پروری کی، شہباز شریف کو چاہیے اسی ڈھٹائی اور ہمت سے نیب کے سامنے پیش ہوں۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ کرپٹ ٹولے کے احتساب کا عمل شروع ہو چکا ہے، مکمل ہوئے بغیر نہیں رکے گا۔

تازہ ترین