• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جے یو آئی رہنما منیر خان اورکزئی آبائی قبرستان میں سپرد خاک

جے یو آئی رہنما منیر خان اورکزئی آبائی قبرستان میں سپرد خاک


ضلع کرم سے جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی-ف) کے رکن قومی اسمبلی منیر خان اورکزئی کو آبائی قبرستان میں سپردِ خاک کردیا گیا۔

ایم این اے حاجی منیر اورکزئی کے بھتیجے عرفان اللّٰہ کے مطابق منیر اورکزئی کو صبح نماز کے لیے اٹھایا گیا تو وہ وفات پاچکے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ منیر اورکزئی کو فوری طور پر سول اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔

مرحوم کی نمازِ جنازہ میں علمائے کرام، پارلیمنٹرینز، سول و سرکاری حکام اور قبائلی عمائدین نے بھی شرکت کی۔

حاجی منیر خان کو مندوری میں ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔

مرحوم نے ایک بیٹے، پانچ بیٹیاں اور اہلیہ کو سوگوار چھوڑا ہے۔

حاجی منیر خان اورکزئی حلقہ این اے 45 اورکزئی سے جے یو آئی (ف) کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

تازہ ترین