• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا: کورونا سے مزید 8 افراد جاں بحق

خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پشاور سے جاری محکمہ صحت کے اعلامیہ کے مطابق خیبرپختونخوا میں کورونا سے اموات کی تعداد 490 ہوگئی ہے۔

صوبہ میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 412 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اس طرح کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 10ہزار897 ہوگئی۔ 

محکمہ صحت نے مزید کہا کہ خیبر پختو نخوا میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 112 مریض صحت یاب ہوئے، جس کے بعد کورونا سے صحتیاب مریضوں کی تعداد 3 ہزار 85 ہوگئی۔

محکمہ صحت کے مطابق پشاور شہر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 174افراد متاثر ہوئے، شہر میں کورونا کیسز کی تعداد 4 ہزار 29 ہوگئی ہے۔

پشاور میں مجموعی طور پر کورونا وائرس سے 268 افراد انتقال کرچکے ہیں، شہر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے تین اموات ہوئیں۔

تازہ ترین