• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی تاریخ کی سب سے بڑی چوری کرنیوالے گینگ رکن کو چار سال کی سزا

راچڈیل (ہارون مرزا)برطانیہ میں تاریخ کی سب سے بڑی چوری کی واردات میں 4ملین ڈالرسے زائد کے جواہرات چوری کرنیوالے گینگ کے ایک رکن کو چار سال کیلئے جیل بھیج دیا گیا۔ ہیمیکل جوانووک اس چوری ٹیم کا ایک رکن تھا جس نے مے فیئر جیولرز کے عملے کو قیمتی زیورات حوالے کرنے کے سلسلہ میں دھوکہ دیا اور پھر ہیرے جواہرات کو نقلی ہیرے جواہرات سے تبدیل کرلیا، مذکورہ چوروں کے گینگ کے 27سالہ رکن نے 2016میں ڈکیتی کی واردات کی اور چند ہی گھنٹوں میں اپنے آبائی ملک فرانس فرار ہو گیا جسے بعد ازاں اٹلی کے حوالے کیا گیا اور جنوری میں اسے گرفتار کر کے برطانیہ پہنچا دیا گیا میٹرو پولیٹن پولیس نے چوری کی اس واردات کو انتہائی بہادرانہ جرم کے ساتھ تشبیہ دی تھی معلوم ہو اہے کہ مارچ 2016 میں بوڈلس کے ایک ڈائریکٹر کو موناکو میں ایک اجلاس میں مدعو کیا گیا تھا ، جس میں روسی تاجروں کی حیثیت سے پیش آنے والے اس گروپ کے ممبروں نے جس نے سات ہیرے خریدنے کے لئے ایک معاہدہ کیا تھا اس میں بڑے سائز کا ایک زیور بھی شامل ہے جس کی قیمت 2 2.2 ملین ہے بوڈلز کو ایک فون کال موصول ہوئی جس میں کہا گیا ہے کہ خریداروں کے نمائندے ایک جیمولوجسٹ ، ہیروں کی تشخیص کے بہانے شاپ میں شریک ہوں گے بوڈلس کی جیمولوجسٹ ایما بارٹن نےان سے ملاقات کی جسے 10 مارچ کو دیکھنے کے لئے جیولری اسٹور کے تہ خانے میں لے جایا گیا تھاپراسیکیوٹر فلپ اسٹاٹ نے ساؤتھ وارک کراؤن کورٹ کو بتایا کہ کیسےچور ہیرا دیکھنے کے لئے بوڈلز میں داخل ہوئے اور اپنے ایک ساتھی کی طرف سے موڑ پر ٹیلیفون کال کا انتظار کیااس نے کنکر کے جواہرات بدل لئے اور پتھروں کو ٹشو پیپر میں چھپا لیا تین گھنٹوں کے اندر تمام چور ٹرین کے ذریعے فرانس فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
تازہ ترین