• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیامیں بھی لاک ڈاؤن کی سختیوں میں نرمی

لندن ( جنگ نیوز)آسٹریلیا میں کورونا کے کل 7200 متاثرین کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے 92 فیصد اب صحتیاب ہوچکے ہیں۔صحت کے اس بحران پر کافی حد تک قابو پالیا گیا ہے اور اب ملک میں لاک ڈاؤن سختیوں میں مزید نرمی لائی جا رہی ہے۔یہ اصول مختلف جگہوں پر مختلف ہیں لیکن آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑے صوبے نیو ساؤتھ ویلز میں عوامی مقامات کھولے جا رہے ہیں جن میں بیوٹی سیلون، عجائب گھر، لائبریریز اور سوئمنگ پول شامل ہیں۔سیاحت کے لیے نقل و حرکت کی اجازت ہے جبکہ پبز اور ریستوران میں 50 افراد جمع ہو سکتے ہیں۔ تاہم سماجی فاصلے کے اقدامات کا نفاذ اب بھی ہوتا ہے۔وکٹوریا میں 20 افراد جمع ہوسکتے ہیں۔ جبکہ رواں ہفتے کے اواخر میں کچھ جگہوں پر اس سے بھی زیادہ اجتماعات منعقد کیے جاسکیں گے۔
تازہ ترین