• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق، ایک زخمی ہو گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گارڈن تھانے کی حددو چڑیا گھر گیٹ نمبرایک پٹرول پمپ کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا جسکی لاش کو سول اسپتال لایا گیا جہاں اسکی شناخت 50سالہ شنکر ولد ہیرا کے نام سے کی گئی،شیر شاہ کے علاقے پی ایس او پمپ کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا جسے ریسکیو ادارے کی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال لایا گیا جہاں اسکی شناخت 45سالہ نور نبی کے نام سے ہوئی،کورنگی بلال چورنگی کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا ،دونوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں جاں بحق ہو نے والے 45سالہ شخص ی شناخت نہیں ہو سکی جبکہ زخمی کی شناخت 50سالہ اسلم کے نام سے کی گئی۔

تازہ ترین