• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معذور افراد کیلئے ملازمت کا کوٹا منسوخ کرنے کا فیصلہ واپس لیا جائے، انسانی حقوق کمیشن

لاہور(نمائندہ جنگ)  ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی) نے ایک صدارتی آرڈیننس کے ذریعہ کمپنیز ایکٹ 2017 کے سیکشن 459 کو ختم کرکے معذور افراد (پی ایل ڈبلیو ڈی)کے لئے سرکاری اور نجی کمپنیوں میں  ملازمت کے دو فیصد کوٹے کو منسوخ کرنے کے حکومتی فیصلے  پرحیرت کا اظہار کرتے ہوئے اسے واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایچ آر سی پی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ  یہ انتہائی ستم ظریفی ہے کہ قومی اسمبلی سے معذور افراد کے آئی سی ٹی رائٹس بل 2020 کی منظوری کے چار ماہ بعد ہی ایسا فیصلہ  کر لیا گیا ہے اور اس وقت کیا گیا ہے جب وفاقی حکومت کوویڈ 19 کے بحران کے درمیان لوگوں کے کام کرنے کے حق کے تحفظ کے دعوے کررہی ہے۔
تازہ ترین