• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری محمد رشید بانیاں آف سرہوٹہ کو ممبر کشمیر کونسل بنایا جائے،چوہدری عابد آف پلانہ

کھوئی رٹہ ( نامہ نگار ) پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیرحلقہ کھوئی رٹہ کے رہنما چوہدری عابد آف پلانہ نے اپنیبیان میں کہا ہے پیپلز پارٹی کے سنیئر اور نظریاتی ہنما چوہدری محمد رشید بانیاں آف سرہوٹہ کو ممبر کشمیر کونسل بنایا جائے انہوں نے پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے مطالبہ کیا ہے اس بار کھوئی رٹہ سے چوہدری محمد رشید بانیاں کو ممبر کشمیر کونسل کا ٹکٹ دیکر عوام کا مطالبہ پورا کیا جائے چو ہدری محمد رشید بانیاںپیپلز پارٹی کے نظریاتی اور مخلص کارکن ہیں اور بلاشبہ انہیں تمام قبائل کی حمایت حاصل ہے رہنمائوں نے مزید کہاکہ پیپلز پارٹی آزاد کشمیر آئندہ انتخابات میں آزادکشمیر سے ایک بار پھر بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے فتح کا خواب دیکھنے والوں کوکچھ حاصل نہ ہوگا پیپلز پارٹی کو شکست دینے والے کو آئندہ الیکشن میں اپنی حثیت کا پتہ چل جائے گاچوہدری عابد نے مزید کہا کہچوہدری محمد رشید بانیاںکی پارٹی کیلئے بڑی خدمات ہیں اور انہوں نے ہمیشہ پیپلز پارٹی کی مضبوطی کیلئے اپنا کردار ادا کیا ہے
تازہ ترین