• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں ہونیوالی سرمایہ کاری سمٹ میں پاکستانی بزنس لیڈرز، انٹرپرینیورز شریک ہوں گے، نیٹلی بیکر

امریکی ناظم الامور  نیٹلی بیکر : فائل فوٹو
امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر : فائل فوٹو 

پاکستان میں امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر کا کہنا ہے کہ سلیکٹ یو ایس اے انویسٹمنٹ سمٹ نیشنل ہاربر میری لینڈ میں منعقد ہو گی، 16 رکنی پاکستانی بزنس لیڈرز اور انٹرپرینیورز پر مشتمل وفد 3 سے 6 مئی تک اس اہم سمٹ میں شرکت کرے گا۔

امریکی ناظم الامور کے مطابق اس سمٹ میں 100 سے زائد ممالک سے تقریباً 3 ہزار سرمایہ کاروں سمیت مجموعی طور پر 6 ہزار افراد کی شرکت متوقع ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ یہ تقریب امریکا میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے نہایت اہم پلیٹ فارم ہے، یہ سمٹ امریکی کاروباری رہنماؤں سے براہِ راست رابطوں اور نئی سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کے لیے ایک مؤثر گیٹ وے فراہم کرتا ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ مضبوط اقتصادی تعلقات امریکا اور پاکستان کے دوطرفہ تعلقات کا بنیادی ستون ہیں اور سرمایہ کاری، جدت اور نجی شعبے کے تعاون کو فروغ دے کر روزگار کے نئے مواقع پیدا کیے جا سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ پاکستانی سرمایہ کاروں کو امریکا میں اپنے کاروبار کے دائرہ کار کو عالمی سطح پر وسعت دینے میں مدد فراہم کرنے کی منتظر ہیں۔

قومی خبریں سے مزید