• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بحریہ کا انسانی بنیادوں پر ریسکیو آپریشن، بھارتی و انڈونیشیائی عملے کو ہنگامی امداد فراہم

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ریسکیو آپریشن کے دوران بحری جہاز ایم وی گوتم پر موجود 6 بھارتی اور ایک انڈونیشیائی عملے کو ہنگامی امداد فراہم کی۔ 

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق عمان سے بھارت جانے والے ایم وی گوتم میں تکنیکی خرابی ہوئی تھی، میری ٹائم ریسکیو اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر ممبئی نے پاکستانی حکام سے رابطہ کیا تھا۔ 

ذرائع کے مطابق ہنگامی اطلاع پر پاک بحریہ نے پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے جہاز ’’کشمیر‘‘ کو امدادی کارروائی کیلئے بھیجا، جہاز پر موجود بھارتی اور انڈونیشیائی عملے کو خوراک، طبی امداد اور تکنیکی معاونت فراہم کی۔ 

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک بحریہ سمندر میں کسی بھی ہنگامی صورتحال میں مؤثر مدد کیلئے ہمہ وقت تیار اور پرعزم ہے۔

قومی خبریں سے مزید