• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رواں ماہ سے سکول اساتذہ کے تبادلوں کاامکان،تفصیلات طلب

لاہور(خبر نگار) رواں ماہ سےسکولوں کے اساتذہ کے تبادلوں کا آغاز ہونے کا امکان ہے ۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز سے اساتذہ کی تفصیلات طلب کرلی گئیں ۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے اساتذہ کے تبادلوں پر سے پابندی اٹھائے جانے کا عندیہ دے دیا گیا ہے ۔ تبادلے 10 جون سے شروع ہونے کا امکان ہے اس سال اساتذہ کے تبادلوں پر سے پابندی نہیں اٹھائی گئی تھی ۔ہر سال گرمی کی تعطیلات میں اساتذہ کے ایک ضلع سے دوسرے ضلع اور انٹرا ڈسٹرکٹ تبادلے کیے جاتے ہیں ۔گذشتہ سال تیس ہزار اساتذہ کے تبادلے کیے تھے۔تبادلوں کے حوالے سے سمری وزیر اعلی کو بھجوائی جائے گی ۔
تازہ ترین