• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سول سیکرٹریٹ ملازمین کا پشاور میں تاریخی دھرنا دینے کا الٹی میٹم

پشاور(نامہ نگار) سول سیکرٹریٹ ایمپلائز کوارڈینیشن کونسل خیبر پختونخواہ نے صوبائی حکومت کو الٹی میٹم دیا ہے کہ اگر صوبائی حکومت بجٹ سے قبل تنخواہوں میں موجودہ مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کرنے، 20فیصد سیکرٹریٹ الائونس اور یوٹیلیٹی الائونس پرمشتمل چارٹر آف ڈیمانڈ میں شامل ا ن کے تمام جائز مطالبات کو تسلیم کرنے کی بجائے ہمیں لالی پاپ دینے کی کوشش کی گئی تو سول سیکرٹریٹ پشاور کی تاریخی دھرنا دیا جائے گا ۔اور حالات کی تمام تر زمہ داری صوبائی حکومت پر عائد ہوگی ۔کونسل کے پریس سیکرٹری طارق حسین کے مطابق سول سیکرٹریٹ ایمپلائز کوارڈینیشن کونسل خیبر پختونخواہ نے سیکرٹریٹ ملازمین کے تمام جائز مطالبات پر مشتمل چارٹرآف ڈیمانڈ حکومت کے حوالے کیا ہے اور ان سے مطالبہ کیا ہے کہ آنے والے صوبائی بجٹ میں سیکرٹریٹ ملازمین کے تمام جائز مطالبات تسلیم کئے جائیں جن میں موجودہ مہنگائی کے تناسب سے سیکرٹریٹ ملامین کی تنخواہوں میں اضافہ ،سیکرٹریٹ ملازمین کا بیس فیصد سیکرٹریٹ الائونس ،یوٹیلٹی الائونس اور ہائوس ریکوزیشن سمیت دیگر مطالبات شامل ہیں ۔کونسل کے چیئرمین ظفر خان یوسفزئی اور پریس سیکرٹری طارق حسین نے صوبائی حکومت پر واضح کیا ہے کہ اگرسیکرٹریٹ ملازمین کے جائز مطالبات تسلیم کرنے کی بجائے انہیں محض لولی پاپ دینے کی کوشش کی گئی تو سول سیکرٹریٹ کے سبزہ زار پر ایسا تاریخی دھرنا ہوگا جو سیکرٹریٹ کے تاریخ میں کسی نے نہیں کیا ہوگا۔
تازہ ترین