• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

68 روز بند رہنے کے بعد صوبہ بھر کی کچہریوں میںرش بڑھ گیا

پشاور(نیوز رپورٹر) کوروناوباء کے سبب68 روز تک بند رہنے کے بعد پشاورہائی کورٹ، بنچز اورصوبہ بھرکی ضلعی عدالتیں اورٹربیونلز فعال ہونے کے بعد صوبہ بھر کی کچہریوں میں رش بڑھ گیا ، ہزاروں کی تعداد میں سائلین اور موکلین نے اپنے کیسز کے سلسلے میں مذکورہ عدالتوں میں حاضری لگائی دوسری جانب وکلاء بھی بڑی تعداد میں عدالتوں میں پیش ہوئے اورکیسز کی پیروی کی ، عدالتوں میں آئے موکلین اور سائلین نے پشاور ہائیکورٹ کے اس اقدام کو سراہا اور باقی عدالتوں کو بھی کھولنے کی اپیل کی گزشتہ روزپشاور ہائی کورٹ اور دیگر بنچز سمیت صوبے کی تمام ضلعی عدالتیں اورٹربیونلز فعال نظر آئے اور عدالتوں کی حدود میں کافی رش نظر آیا موکلین، سائلین اور وکلاء سمیت عدالتی عملے نے احتیاطی تدابیر اپنائی تھیں اور ایس او پیز کے ساتھ عدالتوں میں پیش ہو رہے تھے واضح رہے کہ کوروناوائرس کے تیزی سے پھیلائو کے سبب ہائیکورٹ اورماتحت عدالتوں کو24 مارچ کوبندکردیاگیاتھا 13مئی سے 31مئی تک ہائیکورٹ میں صرف دوبنچز ضمانت پررہائی کی درخواستوں کی سماعت کررہے تھے جبکہ دیوانی مقدمات کی سماعت اورنئے مقدمات کاداخلہ بھی روک دیاگیاتھا ۔
تازہ ترین