• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف کو عبوری ضمانت ملی ہے، کلین چٹ نہیں، فیاض چوہان

وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ ایک بار پھر آلِ شریف کی چور بازاریاں چھپانے کے لیے ان کے حواری اکٹھے ہو گئے ہیں، شہباز شریف کو صرف عبوری ضمانت ملی ہے، کلین چٹ نہیں۔

لیگی رہنماؤں کی پریس کانفرنس پر اپنے ردعمل میں فیاض چوہان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اپنے گھر کی مرغی سمجھ کر چلانے والے کو احتساب اپنی ہتک محسوس ہو رہی ہے۔

شہباز شریف کی دائمی منافقت اور بددیانتی ایک بار پھر عوام کے سامنے آشکار ہو گئی ہے، کورونا کے حوالے سے رش والے ماحول میں عدالت سے ریلیف لینے چلے گئے۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنے تمام اثاثوں کی مکمل منی ٹریل عدالت اور اداروں کو پیش کر چکے ہیں، آمدن سے زائد اثاثوں کے ثبوت ہوتے تو لیگی رہنما آج آئیں بائیں شائیں نہ کر رہے ہوتے۔

تازہ ترین