• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈکپ میں ایشیائی ٹیموں کا کوٹہ بڑھنا خوش آئند ہے، آصف باجوہ

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری آصف باجوہ نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ میں ایشیائی ٹیموں کا کوٹہ بڑھنا خوش آئند ہے۔

 لاہور سے جاری بیان میں سیکریٹری پی ایچ ایف نے کہا کہ پہلےایشیا کپ کی صرف فاتح ٹیم ہی ورلڈکپ میں براہ راست کوالیفائی کرتی تھی۔

انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کےفیصلے کے بعد اب ایشیا کپ کی ٹاپ تین ٹیمیں ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کر جائیں گی جو ایک اچھی چیز ہے۔

آصف باجوہ نے مزید کہا کہ اب پاکستان کا ورلڈکپ میں جگہ بنانے کا زیادہ چانس ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہاکی کی سرگرمیاں جلد شروع ہونے کے منتظر ہیں۔

واضح رہے کہ ہاکی ایشیا کپ میں پاکستان کا ٹریک ریکارڈ کافی بہتر رہا ہے جہاں قومی ٹیم اب تک تین مرتبہ فاتح رہی ہے۔

اسی طرح قومی ہاکی ٹیم تین مرتبہ رنرز اپ اور اتنی ہی مرتبہ تیسری پوزیشن حاصل کر سکی ہے۔

قومی ٹیم صرف ایک مرتبہ 2007 میں بھارتی شہر چنئی میں ہونے والے ایشیا کپ میں پہلے ہی راؤنڈ میں باہر ہوگئی تھی۔

پاکستان کے اس ٹریک ریکارڈ سے واضح ہے کہ قومی ٹیم اس ٹورنامنٹ میں تیسری پوزیشن یا اس سے زائد حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے اور اگر یہی تسلسل برقرار رہے تو گرین مشینز ہر مرتبہ ورلڈکپ کھیلنے کی حقدار بن جائے گی۔

تازہ ترین