• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خوشخبری پہنچانا چاہتا ہوں نئے ٹیکس عائد نہیں کئے جائینگے، حفیظ شیخ

کراچی (ٹی وی رپورٹ) مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہاہے کہ پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں100 فیصد اضافہ ہوا ہے،کورونا کے باعث 1500 ارب آمدنی کم ہوجائیگی،ہم نے اخراجات کو اپنی آمدنی سے کم رکھاپاکستانی شہریوں کو یہ خوشخبری پہنچانا چاہتا ہوں کے نئے ٹیکس عائد نہیں کئے جائیں گے بجٹ بنانے کا جو سلسلہ ہے اس میں تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ آخری دن کابینہ کرتی ہے ہماری کوشش ہوگی کے پاکستان کے تمام اسٹیک ہولڈرزخصوصاً ہمارے سویلین اور فوجی ملازمین ان کی جو بھی توقعات ہیں ان کو سامنے رکھ کر بجٹ بنایا جائے۔

یہ جو مشاورت کا سلسلہ ہے اس میں تمام وزارتوں کے ساتھ تفصیلی میٹنگز ہوئی ہیں جو ہمارے گلوبل پارٹنرز ہیں ، چیمبرز ہیں ان کے ساتھ میٹنگز ہوئی ہیں تقریباً300 سے زائد تجاویز آئی ہیں اور ان میں سے تقریباً200 کے قریب تجاویز اچھے انداز میں مکمل یا جزوی طور پر تسلیم بھی کئے گئے ہیں۔

کوشش ہے کہ ایسا بجٹ بنایا جائے کے حکومت کی مالیات ہیں وہ بھی مستحکم ہوں اور ٹیکسوں میں اضافہ نہ کیا جائے ٹیکسوں کی تعداد اور ریٹ میں کمی کی جائے حکومتی اخراجات کو بھی اس طریقے سے استعمال کیا جائے کے جو اصل ضرورت مند ہیں ان تک رقم پہنچے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک انٹرویو میں کیا۔

تازہ ترین