• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ پر مصطفیٰ کمال کا اظہارتشویش

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے ملک بھر میں کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ اب بھی وقت ہے وفاقی اور صوبائی حکومتیں ایک پیج پر آئیں اور عوام کو واضح پالیسی دیں، یہ حکمرانوں کی غفلت اور غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے، موجودہ حکمرانوں نے قومی مفادات پر زاتی اور سیاسی مفادات کو ترجیح دی جسکی وجہ سے حالات اس نہج تک پہنچے کہ اب وفاقی حکومت نے عوام کو انکے حال پر چھوڑ دیا ہے جبکہ صوبائی حکومتیں ایک جانب وفاق پر سارا ملبہ ڈال رہی ہیں۔
تازہ ترین