• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبہ بھر میں مذبحہ خانوں میں سہولتوں کی فراہمی کیلئے احکامات جاری

ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب حکومت نے ملتان سمیت صوبہ بھر میں مذبحہ خانوں میں سہولیات کی فراہمی کیلئے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019کے تحت مذبحہ خانوں میں سہولیات کی فراہمی اور شہروں میں غیر قانونی سلاٹرنگ کو روکنے کیلئے اقدامات بلدیاتی اداروں کو دیئے گئے ہیں ۔ ڈپٹی سیکرٹری میاں حبیب خالد حبیب کی جانب سے ایڈمنسٹریٹر میٹرو پولیٹن ، میونسپل کارپوریشن ، تحصیل کونسل اور میونسپل کمیٹیز کو مراسلہ ارسال کیا گیا ہے کہ غیر قانونی سلاٹرنگ کو روکنے کیلئے لائیو سٹاک اور ڈیری ڈویلپمنٹ کے تعاون سے کارروائی کی جائے۔
تازہ ترین