ملتان (سٹاف رپورٹر ) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ ملتان ریجن کی تنظیم نو کی گئی ہے، جس کے مطابق سجاد زیدی ملتان، علامہ ظفر کانجو لودھراں، رضا عباس خانیوال، چوہدری عباس وہاڑی کے ضلعی صدور نامزد کئے گئے ہیں، ملک جعفر قلندری کمانڈر مختار فورس، حیدر ترابی چیف ابراہیم سکاؤٹس، حسن نقوی ایم او ملتان کے صدر ہونگے۔ اس کا فیصلہ گزشتہ روز ہونے والے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ ملتان ریجن کی تنظیمی اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت صوبائی صدر پنجاب کونسل علامہ سید حسین مقدسی نے کی، اجلاس میں ملتان ریجن کی ضلع کونسلوں کی کابینہ تشکیل دی گئیں۔ دیگر عہدوں میں ملتان ریجن کیلئے سید قمر حسنین نقوی ناظم الامور، سید محتشم نقی نقوی صدر، شیخ احمد عدنان سینئر نائب صدر، سید سعید حسین زیدی نائب صدر، سید مبشر نقوی جنرل سیکرٹری، سید باقر شمسی ایڈیشنل سیکرٹری اور ملک شاہد عباس کو جوائنٹ سیکرٹری نامزد کیا گیا۔ضلع ملتان کیلئے سید سجاد زیدی صدر، ملک فیاض حسین سینئر نائب صدر ،شیخ نصیر حسین نائب صدر، سید آل رضا کاظمی جنرل سیکرٹری، ڈاکٹر سید لیاقت ہاشمی سیکرٹری نشر و اشاعت اور سید رضا عباس نقوی کو آفس سیکرٹری نامزد کیا گیا۔